سبزی والے قصائی بن گئے ہری مرچیں، لال ٹماٹروں نے شہریوں کو غصے سے لال پیلا کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :عید پر گوشت کے ساتھ سب سے زیادہ استعمال ہونے والا پیاز ، ٹماٹر ، لہسن ،ادرک اورہری مرچیں ،عید الاضحی کے آتے ہی سبزی والے بھی قصائی بن گئے، شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، تیس روپے کلو والی پیاز60روپے کلو ہوگئی، لال ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو غصے سے لال پیلا کردیا۔ ہرا دھنیا، ادرک، ہری مرچ، لہسن اور لیموں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیاکراچی میں تیس روپے کلو والی پیاز ساٹھ روپے تک بک رہی ہے، لال اور ہرے ٹماٹروں نے شہریوں کو لال پیلا کردیا، چالیس روپے کلو تک بکنے والے ٹماٹر ایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔تفصیلات کے مطابقکراچی/ لاہور/ ملتان/ فیصل آباد : میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، شہری سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے سے پریشان ہوگئے۔عید الاضحیٰ پر قصائی تو چھریاں تیز کرتے ہی ہیں، اس بار سبزی والوں نے  شہریوں کی کھال اتارنا شروع کردی، ٹماٹرایک سو بیس روپے کلو تک جاپہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.