پی ٹی آئی نےنیب قانون میں ترمیم کے معاملے پربارہ رکنی کمیٹی قائم کردی

جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے نیب قانون میں ترمیم کے معاملے پر 12 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔یہ کمیٹی نیب قانون میں ترمیم کے معاملے پر سفارشات مرتب کر کے عمران خان کو پیش کرے گی جس کا پہلا اجلاس 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا اور قانونی ماہرین کی 4 رکنی ٹیم بھی اس کمیٹی کی معاونت کرے گی۔اس کمیٹی میں شاہ محمود، جہانگیر ترین، اعظم سواتی ، اسد عمر، شیریں مزاری، فواد چوہدری، بابر اعوان، شفقت محمود، عارف علوی، اسحاق خاکوانی، شہریار آفریدی اور مراد سعید شامل ہیں جبکہ جہانگیر ترین نے 12 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.