پولیس کی بدمعاشی شروع ، سپریم کورٹ میں داخلے پرپابندی

جدت ویب ڈیسک :آج سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی دوسری سماعت ہے پی ٹی آئی کے رہنمااور نمایاں کارکن بھی وہاں پہنچ گئے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے انہیں اندر جانے سے روکا جارہا ہے۔انھوں نے ایک ڈی ایس پی پولیس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا” ہم ان کے کہنے پر نہیں رک سکتے ،ہم عدالت کو سننے آئے ہیں ،ہمارا مقصد کسی قسم کا ہلہ گلہ کرنا نہیں ۔پولیس نے ہمیں جبراً کورٹ میں آنے سے روکا تو یہاں بھی ماڈل ٹائون جیسا سانحہ ہوسکتا ہے۔ “ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹٰ کے فول پروف انتظامات کئے ہیں اور جن لوگوں کے پاس سکیورٹی کارڈ نہیں ہیں انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ یہاں بھی پولیس بدمعاشی کررہی ہے سپریم کورٹ میں دوسرے روز جے آئی ٹی کی رپورٹ پر دلائل شروع ہوچکے ہیں جنہیں سننے کے لئے پی ٹی آئی کے لوگ جمع ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.