سپریم کورٹ نے فیض آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کا ازخود نوٹس لے لیا

جدت ویب ڈیسک :سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں 16 روز سے جاری دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے دھرنے کے خاتمہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کرلیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی پولیس اسلام آباد، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ کون سی شریعت راستے بند کرنے اور لوگوں کو تکلیف پہنچانے کی اجازت دیتی ہے، دھرنے میں استعمال کی گئی زبان کی کون سی شریعت اجازت دیتی ہے، دھرنے کے باعث آرٹیکل 14، 15 اور 19 کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.