Pakistan Super League PSL 2021
Pakistan Super League PSL 2021

پی ایس ایل کے انعقاد کے لیے اگلے چند روز میں جائزہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے اگلے چند روزمیں جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کیدیگر میچز کے لیے دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا، پاکستان ٹیم کی انٹر نیشنل مصروفیات کی وجہ سے ونڈو تلاش کرنا مشکل ہے۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کا آپشن خارج از امکان نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے باقی میچز یکم سے 20 جون تک کراچی میں کھیلے جائیں گے، ایک ہفتے کا قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.