گلوکارعارف لوہار پر دھوکادہی کامقدمہ تاحیات پابندی کے مطالبات

کراچی جدت ویب ڈیسک : لوک فنکار عارف لوہار نے بھارتی فنکاروں کو مات دیتے ہوئے امریکہ میں دھوکادہی اور فراڈ کے حوالے سے بھارتی فنکاروں پر بھی سبقت حاصل کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق لوک گلوکار عارف لوہار نے جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے پروگرامز میں پرفارمنس کیلئے اپنے پروموٹرہربندر سبروال کے ذریعے مختلف آرگنائزر زسے کنٹریکٹ و ایگریمنٹ کے ذریعے لاکھوں ڈالر وصول کئے اور انہیں یہ یقین دلایا کہ میرے پاس ویزہ موجود ہے اور میں وقت پر امریکہ پہنچ کر پروگرامز میں پرفارم کروں گا مگر عین وقت پر ویزہ نہ ملنے کا بہانہ بناکر نہ صرف اپنے شائقین کو مایوس کیا بلکہ آرگنائزرز کو بھی مالی نقصان سے دوچار کیا جس پر امریکہ میں ان کیخلاف احتجاج اور ان پر امریکہ میں تاحیات پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ عارف لوہار اور ان کے پروموٹرہربندر سبروال سنگھ کی دھوکا دہی کے باعث برباد ہونے والے لاس اینجلس ‘ نیو جرسی ‘ شکاگوو ایری زوناکے پروگرام آرگنائزرز نے عارف لوہار سے ایڈوانس وصولی کے باوجودگلوکار عارف لوہار کی پرگرامز میں عدم شرکت سے شائقین ناراض ، واپس وصولی اور ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی کیلئے حکومت امریکہ و حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے اور باخبر ذرائع عارف لوہار پر امریکہ میں تاحیات پابندی کے خدشات کا اظہار کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.