سی پیک منصوبوں کی فنانسنگ میں مدد،سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی

کراچی جدت ویب ڈیسک :سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی،بینک آف چائنہ اس وقت پچاس ممالک میں کام کر رہی ہے ،جبکہ اس میں انیس ممالک وہ ہیں جو ”ون بیلٹ ون روڈ“میں شامل ہیں۔بینک آف چائنہ کیپٹل اور سرمائے میں عالمی سطح پر بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہے ،ابتدائی طور پر بینک سٹیٹ بینک کی کم از کم سرمائے کی شرط پر 50ملین ڈالر لے کر پاکستان آئے گی۔ رپورٹ کےمطابق سٹیٹ بینک نے بینک آف چائنہ کوبینکاری کی اجازت دےدی،جبکہ سٹیٹ بینک نے مئی 2017 میں بینکاری کالائسنس جاری کیاتھا۔بینک آف چائنہ سی پیک منصوبوں کی فنانسنگ میں مدد فراہم کرے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.