شہرقائد میں رینجرزکی بڑی کارروائی،مدفن اسلحہ برآمد ،ترجمان

کراچی جدت ویب ڈیسک : شہر قائد میں رینجرز کی لیاقت آباد میں بڑی کارروائی، اسپلنڈڈ اسکول کے قریب خالی پلاٹ سے پلاسٹک بیگ میں رکھ کی مدفن کیا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلا ع ملی تھی کہ اسپلنڈڈ اسکول کے قریب خالی پلاٹ میں پلاسٹک کے بیگ میں رکھ کر بڑی تعداد میں اسلحہ زمین میں چھایا گیا ہے، جسے کارروائی کرکے برآمد کرلیا گیا ہے۔ اسلحہ شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی نیت سے چھپایا گیا تھا۔ اسلحہ میں9ایم ایم ،ایک7ایم ایم،6میگزین، ایک8ایم ایم اورمختلف اقسام کے365 رائونڈز شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گارڈن میں ایک اور کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دوران تفیش انہوں نے 20 سے زائد موٹرسائیکلں چھیننے کا اعتراف کیا ہے۔ ڈاکس سے بھی 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلدیہ سعید آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا، جس میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.