قوم کی خاطر جان دے بھی سکتے ہیں ، جان لے بھی سکتے ہیں ، ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر نادر حسین

جدت ویب ڈیسک :کراچی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا کہ شہر کی حفاظت اور امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔قوم کے لیےمرنا بھی جانتے ہیں اور مارنا بھی جانتے ہیں، کراچی نے بہت قربانیاں دی ہیں ہم شہر کی حفاظت کریں گےانہوں نے کہا کہ کراچی کئی برس سے مسائل کا شکار ہے اور ہمارے کچھ لوگ دشمنوں کے ہاتھوں میں کھلونا بھی بنے تاہم رینجرز نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا۔بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا اثاثہ ہیں انہی کے دم سے قوم کا مستقبل روشن ہے اور اندرونی مسائل سے لڑنے کے لیے نوجوانوں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کے جوانوں نے کراچی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کیے اور اس شہر میں امن کو بحال کیا جس کے بعد کراچی دوبارہ روشنیاں بحال ہوئیں ڈپٹی ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر نادر حسین نے کہا کہ کراچی سی پیک کا اہم جز ہے جس کے لیے ہمیں شہرمیں امن کو ہرحالت میں برقرار رکھنا ہے تاکہ سی پیک کے مکمل ثمرات حاصل کیے جا سکیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.