ڈاکٹر عاصم نے میئر کراچی کی کارکردگی کا پول کھول دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا ہے کہ وسیم اختر کے پاس اختیارات ہیں لیکن وہ کام ہی نہیں کرنا چاہتے۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا صدر بنتے ہی ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا ہے اور آپ لوگ جلد کراچی کو ترقی یافتہ اور صاف ستھرا دیکھیں گے۔ڈاکٹرعاصم حسین نے کہا کہ میئرکراچی وسیم اختر کے پاس اختیارات موجود ہیں لیکن وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور کام نہ کرنے کے بہانے تراش رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا بھٹو کا شہر ہے اور پیپلزپارٹی پاکستان کی اس شہہ رگ کو تنہا نہیں چھوڑے گی گو وفاق اس شہر کو جائز فنڈز دینے کو تیار نہیں لیکن سندھ حکومت اپنی مدد آپ کے تحت ترقیاتی کام جاری رکھے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.