سندھ حکومت کاترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے مستحسن اقدام

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور ڈاکٹر کھٹومل جیون نے ہدایات جاری کی ہے کہ محکمہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کو متعلقہ اقلیتی برادری کی عبادتگاہوں کے انچارج اور علاقہ مکینوں کی تصدیق کو ٹھیکیداروں کی ادائیگی سے مشروط کی جائے جس کے لئے سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ کو منصوبوں کے تعمیراتی کام کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے لئے موثر طریقے سے استعمال کیا جائے ۔یہ ہدایات انہوں نے محکمہ اقلیتی امور کے سیکریٹری سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران دی ۔ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں میں اگر کوئی بیقائدگی یا کوتاہی ثابت ہوئی تو متعلقہ اسسٹنٹ انجنیئر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایگزیکٹو انجنیئر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی امور کو بھی ہدایات دی کہ وہ تمام ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کرے اور ہفتہ وار بنیادوں پر منصوبوں کا اچانک دورا کریں اور اس کی رپورٹ جمع کروائیں ۔ ڈاکٹر کھٹومل جیون نے کہا کہ موجودہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ اقلیتی برادری کو آئین اور قانون کے مطابق حقوق کی فراہم کرے ۔اور ان کو بھی معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کئے جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.