کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے والے تین دہشت گرد گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس کو نشانہ بنانے والے 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے شہر قائد کے مختلف علاقوں سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے 2 مختلف وارداتوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور دہشت گرد کورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر فرار ہوئے۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت ناصر، عرفان اور لیاقت کے نام سے ہوئی جن سے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.