سیالکوٹ میں پہلے ایکسپو سینٹر کا افتتاح

جدت ویب ڈسک :وزیراعظم نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیالکوٹ میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ بینرز بھی آویزاں کیے گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ میں “ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر” کا افتتاح کردیا۔ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا جس کے بعد انہوں نے سیالکوٹ میں پہلے ایکسپو سینٹر کا افتتاح کیا جسے “ریاض الدین شیخ بزنس اینڈ ٹریڈ سینٹر” کا نام دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.