13واں آل پاکستان انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 2 تا 4 مارچ میاں چنوں میں کھیلا جائے گا

کراچی (جدت ویب ڈیسک ) قریشی شوٹنگ بال کلب میاں چنوں کے زیراہتمام 13واں آل پاکستان انوی ٹیشن شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میاں چنوں ضلع خانیوال میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ سیکریٹری مہر محرم علی ملاح کے مطابق ٹورنامنٹ 2 ، 3 اور 4 مارچ بروز جمعہ ہفتہ اور اتوارکو گورنمنٹ بوائزمڈل اسکول کے شوٹنگ بال کورٹ میں کھیلا جائے گا ، ٹورنامنٹ میں پاکستان کی 16 نامور ٹیموں کو شرکت کی دعوت دی گئی ،آرگنائزنگ کمیٹی کا اہم اجلاس سرپرست ٹورنامنٹ پیر ظہورحسین قریشی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹیموں کی رہائش اور گراونڈ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.