شاہین ایئر لائن نے لاہور لائی جانےوالی میت اسلام آباد پہنچا دی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک شاہین ایئر لائن کا انوکھا کارنامہ ،کراچی سے لاہور لائی جانے والی میت کو اسلام آباد پہنچا دیا گیا، ورثا ئ لاہور ایئر پورٹ پر میت کا انتظار کرتے رہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر شاہین ایئر لائن کے حکام لائوڈ سپیکر پر ورثائ کو تلاش کرنے کا اعلان کرتے رہے، تفصیلات کے مطابق شاہین ایئر لائن میں ایک میت کراچی سے پرواز 142این ایل پر لاہور جانی تھی، جسکو عملے نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز نمبر این ایل 121میں لوڈ کر دیا گیا جو کراچی سے لاہور جانے کی بجائے اسلام آباد پہنچ گئی، میت کے لواحقین لاہور ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے تھے کہ پتہ چلا کہ ان کی میت لاہور لانے کی بجائے اسلام آباد پہنچا دیا گیا تو انہوں نے احتجاج کیا کے ہماری میت کو لاہور کی بجائے اسلام آباد کیوں پہنچا دیا گیا ہے، اس حوالے سے جب ترجمان شاہین ایئرلائن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میرے علم میں نہیں ہیں میں15منٹ بعد اس کی تفصیل بتاتا ہوں لیکن بعد میں فون کال ہی نہیں سنی، واضح رہے کہ شاہین ایئر لائن اس سے پہلے بھی اسے کارنامے سرانجام دے چکا ہے، اس سے پہلے جدہ سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کو پشاور بھجوا دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.