کپتان ثنامیرکی ’’ہیروپنتی‘‘قومی ویمن ٹیم کو لے ڈوبی

لاہور جدت ویب ڈیسک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی پر اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجواتے ہوئے کپتان ثنائ میر اور منیجر عائشہ اشعر کو شکست کی سب سے بڑی وجہ قرار دیدیا ۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کپتان ثنائ میر کی توجہ ٹیم سے زیادہ اپنی کارکردگی پر مرکوز رہی اور وہ قریبی کھلاڑیوں پر ضرورت سے زیادہ مہربان تھیں ، منیجر عائشہ اشعر کپتان ثنائ میر کی سپورٹ کرتی رہیں ۔ رپورٹ میں ہیڈ کوچ نے کپتان اور منیجر کو تبدیل کرنے ،ورلڈ کپ کے لئے نئی کپتان کے تقرر پر زور دیا ہے ۔ اس کے ساتھ رپورٹ میں نئی کھلاڑیوں کی تلاش پر بھی زور دیا گیا ہے ۔جی ایم ویمن ونگ شمسہ ہاشمی کے مطابق کوچ کی رپورٹ پی سی بی کو بھجوا دی گئی ہے ۔ رپورٹ کا جائزہ لیکر انتظامیہ مستقبل کیلئے فیصلہ کرے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.