سام سنگ الیکٹرونکس نے گلیکسی جے7 کور پاکستان میں متعارف کرادیا

جدت ویب ڈیسک ؛سام سنگ الیکٹرونکس نے گلیکسی جے 7 کور پاکستان میں متعارف کر ادیا۔ گلیکسی جے 7 کور کی قیمت اس کے شاندار ڈیزائن میں ہے، اس کی جدید خصوصیات اور افعال پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ 5.5 انچ کے حامل ڈسپلے اور کرسپ ایچ ڈی ریزولوشن (1280×720 HD) کے ساتھ گلیکسی جے 7 کور ناقابل یقین دیکھنے کے تجربے کو پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر سام سنگ پاکستان اور افغانستان کے صدر مسٹر وائی جے کم نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جے سیریز ایک بہترین فروخت ہونے والی سمارٹ فون سیریز ہے۔ جے 7 کور نہ صرف بہترین پائیداری، حیرت انگیز بصری اپیل، بہتر فعالیت، اعلیٰ معیار کی تصاویر فراہم کرے گا اس سلسلے میں افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ سٹار فخر زمان سمیت نامور شخصیات اور سام سنگ ڈیلرز نے شرکت کی۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق جے 7 کور صارفین کے لئے درمیانی رینج کا بہترین سمارٹ فون ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.