تاجروں کو ہراساں نہ کرو،ورنہ چاول بند کردیں گے، کیاسمجھے؟

کراچی جدت ویب ڈیسک :: رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے تاجروں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری بند کیا جائے، تاجروں کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی یقین دہانی پر ہم نے یہ احتجاج ملتوی کیا ہے، تاجر کے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے یا متعلقہ ایسوی ایشن کو بتایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاجروں کو ہراساں کرنے کاعمل قابل قبول نہیں ہےاپنے بیان میں رائس ایکسپورٹرز ایسوی ایشن کے چئیر مین محمود مولوی نے کہا ہے کہ پولیس نے اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والے چاول کے تاجر کو بغیر کسی جرم کے گرفتار کیاجس کے خلاف ایسوی ایشن نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز ،وزیر اعلیٰ اور گورنر ہاوس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.