رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکوہلاک ،دوسرا گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں رینجرز سے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے بھینس کالونی کے علاقے میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی ۔شہر ی محمد اسحاق نے رینجرز کو اطلاع دی کہ دو ڈاکو علاقے میں سرعام لوٹ مار کر رہے ہیں ۔ رینجرز کی موبائل علاقے میں پہنچی تو ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے ڈاکو کو پکڑ لیا گیا ۔ ملزم کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.