شہرقائد میں رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں سات ملزمان کو گرفتارکرلیا

کراچی جد ت ویب ڈیسک :ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کارروائیاں کراچی کے مختلف علاقوں میں کی گئی جس کے نتیجے میں عسکری جماعت کے ٹارگٹ کلر، لیاری گینگ وار کے کارندے اور ڈکیتوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق سعودآباد، ماڈل کالونی اور پاکستان بازار کے علاقوں میں کارروائی کے دوران عسکری ونگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو ٹارگٹ کلنگ، اسلحے کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت ندیم اختر، عمیر علی صدیقی اور فرحان عرف موٹا کے ناموں سے ہوئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو مزید قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہےرینجرز اعلامیے کے مطابق پریڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے مدثر عرف مودی کو گرفتار جبکہ ماڈل کالونی سے متعدد وارداتوں میں ملوث تین ڈکیتوں کو گرفتار کیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.