عیدالاضحیٰ پر5 خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری، شیڈول کا اعلان جلد متوقع

لاہور: پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر5اسپیشل ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی گئی وفاقی وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ معمول کی ٹرینوں میں بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عیدالاضحیٰ کے موقع پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کی منظوری دی ہے ۔سعدرفیق نے کہا کہ اسپیشل ٹرینوں کی آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کی جائے ،۔ٹرینیں کراچی، کوئٹہ، راولپنڈی اور ملتان سے چلائی جائیں گی، عیدالاضحیٰ پر بھی کراچی سے 2 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔واضح رہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں کا حتمی شیڈول چاند نظرآنے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.