بل پر نظرثانی کی جائے،نواز شریف آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی

جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھاکہ انتخابی اصلاحات بل کی تیاری میں تحریک انصاف نے بھی محنت کی تھی لیکن آج انتخابات بل میں 203 کلازشامل کرکے جو قانون سازی ہو رہی ہے وہ آئین سے متصادم ہے ۔تاہم حکومت کلاز203 پرنظر ثانی کرے اور اسے انتخابات بل سے نکالے اوراصل بل کوپیش کیا جائےکیونکہ یہ آئین کی رو سے متصادم ہے۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے نواز شریف 62 اور63 پرپورا نہیں اترتے،ایک شخصیت جو62 اور63 پرپورا نہیں اترتی اس کے لیے قانون سازی کرکے اسے پارٹی کا صدر بنانے کیلئے راہ ہموا ر کی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.