جاوید ہاشمی سیاست چھوڑ کر آخرت کی تیاری کریں‘نذیر چوہان

لاہور جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے رہنما نذیر چوہان نے جاوید ہاشمی کی پریس کانفرنس پراپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے جاوید ہاشمی کو وہ عزت دی جس کے وہ قابل بھی نہ تھے ۔جاوید ہاشمی اس جمہوریت کے قائل ہیں جس میں ادارے نواز شریف کے کنٹرول میں چلتے ہو۔جاوید ہاشمی عمران خان کی زات پر کیچڑ اچھال کر خود ہی قوم کی نظروں میں اپنا مقام کھو رہے ہیں۔چند روز پہلے جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ اپنی زندگی کی آخری پریس کانفرنس کرنے جارہے ہیں مگر پھر اپنی ہی بات سے مکر گئے ۔پی پی 154میں مختلف یونین کونسلوں کے کارکنان وعہدیداران سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی آپ کہتے ہو کہ میں نے ملک و قوم کے لیے قربانیاں دی ہیں یہ خاک قربانیاںہیں کہ جب بھی آپ نے بات کی پاکستان اور فوج کے خلاف کی ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جاوید ہاشمی سے یہ بھی پوچھے کہ کیا کبھی انہوںنے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کے خلاف بات کی ۔؟ کیونکہ انہیں اس ملک کو نقصان پہنچانے والے لیڈروں سے محبت ہے جبکہ عمران خان اس ملک کا واحد لیڈر ہے جو ہمیشہ اداروں کی بہتر ی کی بات کرتا ہے اور جس کا مقصد ملک و قوم کی خوشحالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اب جاوید ہاشمی عمران خان پر جھوٹ پر مبنی افسانے تراشنا بند کردیں ۔ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے دوچار ہیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شریف خاندان نے ملک کو تباہ وبرباد کرنے میں کوئی کثرنہ چھوڑی ہے ۔انہوںنے کہاکہ جاوید ہاشمی اب عمر کے جس حصے میں ہیں ایسے میں انہیں جھوٹ کی سیاست کو چھوڑ کر آخرت کی تیاری کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ وہ قوم کو گمراہ کررہے ہیں وہ جو کتاب لکھ رہے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہوگی ۔انہوںنے مزید کہاکہ عمران خان کو بہت قریب سے دیکھا میں نے عمران خان جیسا دلیر اور بہادر آدمی آج تک نہیں دیکھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.