PTI PMLN PPP

نوازشریف کوجمہوریت نہیں اپنی کرپشن کی فکرہے ،عمران خان

سکھر جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک ا نصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ قانون کی حکمرانی ،اداروں کی مضبوطی ،تعلیم اورصحت کابہترنظام ،غربت کاخاتمہ کرکے نیاپاکستان بنائیں گے ،عوام قانون کی حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں ،نوازشریف تمھیں جھوٹ بولنے ،جعلی دستاویزات کرپشن اورمنی لانڈرنگ پرنکالاگیا،اب زرداری کی باری ہے ،نوازشریف اورزرداری میں فرق یہ ہے کہ زرداری نوازشریف کی طرح رونے کی بجائے چپ چاپ گھرچلاجائیگا،آج سندھ کے حالات21سال قبل سے بھی خراب ہیں ،ملک سے کرپشن ختم کرکے دکھائیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزسکھرمیں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ یہاں کے عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوںنے ہماری عزت افزائی کی ،سندھ کے عوام کے 21سال قبل آج سے بہترحالات تھے ،دنیاآگے اورسندھ کے عوام پیچھے جارہے ہیں ،مگراب ایک سنہرادورآنے والاہے ۔انہوںنے کہاکہ وقت کے فرعونوںنے عوام پرظلم کیا،جوپیسہ تعلیم ،صحت اورانصاف پرخرچ ہوناچاہئے تھاوہ چوری ہوکرملک سے باہرہوگیا،عوام نے میرے ساتھ مل کرآصف زرداری کی سرداری میں کام کرنے والے ان چوروں کے مقابلے کیلئے میراساتھ دیناہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے گارڈفادرکوعوام نے شکست دیدی ،تھوڑی دیربعدسندھ کافرعون بھی کہے گاکہ مجھے کیوں نکالا؟۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اورآصف علی زرداری میں فرق ہے ،نوازشریف ایکٹنگ کرتاہے مگرآصف زرداری ایسانہیں کریگا،وہ چپ چاپ چلاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ آصف علی زرداری نے مشرف سے این آراوکرکے سرے محل کاپیسہ اپنی جیب میں ڈالا،جب سندھ کاسربراہ چوری کرتاہے تووہ وزیروں اورسرکاری نوکروں سمیت کسی کوبھی نہیں روک سکتااوراس طرح عوام پرلگنے والاپیسہ ملک سے باہرچلاجاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ جس ملک میں پیسہ خرچ نہیں ہوتاوہاں بے روزگاری بڑھتی ہے اورآج سندھ اورپاکستان کاسب سے بڑامسئلہ بے روزگاری ہے ،غلام حسین نے اپنے بیٹے کونوکری دلوانے کیلئے چھت سے کودکرخودکشی کی جن والدین کے بچے بے روزگارپھرتے ہیں وہ منشیات کی طرف چلے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے چوروں ،ڈاکوؤں اورفرعونوں سے مقابلہ کرنے کیلئے میرے ساتھ نکلتاہے،میں ان کامقابلہ کرکے دکھاناہے ،اب میں پورے سندھ کے دورے کرکے یہاں کے عوام کوجگاؤں گا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو4چیزوں سے بدلیں گے ،یہاں طاقتوراورکمزورکیلئے الگ الگ قانون ہے ،ہم قانون کی حکمرانی قائم کریں گے اورطبقاتی نظام کاخاتمہ کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف آج وکیلوں میں عدلیہ کے خلاف جوزبان استعمال کررہاتھایہ وہ آدمی ہے جوملک میں 30سال سے کرپشن کررہاہے ،30سال میں یہ خوداس کابھائی ،سمدھی اوران سب کے بچے بھی ارب پتی بن گئے یہ امیراورقوم غریب ہوجاتی جارہی ہے ۔ان کاپیسہ کہاں ےس آیاآج ان کی بیرون ملک جائیدادیں اوربینک اکاؤنٹس ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف کاجرم عدالت اورپارلیمنٹ میں جھوٹ بولنا،کرپشن بچانے کیلئے اداروں کی تباہی جعلی کاغذات عدالت میں پیش کرناہے ادارے تباہ ہوں توملک نہیں چلتا،نوازشریف نے ادارے تباہ کردیئے ،صرف فوج اورعدلیہ بچے تھے اب نوازشریف ان کے پیچھے پڑگیا۔انہوںنے کہاکہ قوم عدالت اورفوج کے ساتھ کھڑی ہے اگرتم دباؤکے لئے ایک آدمی نکالوگے تومیں 100نکالوں گا،نوازشریف کوجمہوریت کی نہیں اپنی کرپشن کی فکرہے ،اسے اپنے اثاثوں کی فکرہے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے وکلائ کے سامنے اپنے دکھڑے بیان کئے مگرڈونلڈٹرمپ کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں نکلا،اس لئے کہ اس کے پیسے اورجائیدادیں مغربی ممالک میں ہیں ،اورپیسے بچانے کیلئے اس کامنہ بندہے ۔آصف زرداری کی بھی یہی صورتحال ہے ۔انہوںنے کہاکہ جس کاجینامرنااورجائیدادپاکستان میں نہیں وہ ملک سے کبھی وفاداری نہیں کرسکتااسے کبھی ووٹ نہیں دینا۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان کی معاشی ،زرعی ،تعلیم اورصحت کی پالیسی بنائیں گے جب ہم آئے تھے توخیبرپختونخواہ میں 5ہزارڈاکٹرتھے آج 9ہزارڈاکٹرہیں ،ہم نے ہسپتالوں کوبہترکیا،خیبرمٰں اساتذہ سکول جاتے تھے آج 99فیصداساتذہ سکول جاتے ہیں ،ہم نوجوانوں کوروزگاردیں گے ،چھوٹے کاشتکاروں کوقرضے دیں گے اورجوپروگرام پختونخواہ میں شروع کیاہواہے اسے پورے پاکستان میں لائیں گے ،ہم میرٹ کانظام لیکرآئیں گے ،کے پی کے میں تمام نوکریاں این ٹی ایس کے ذریعے میرٹ پرملتی ہیں ،اورکسی کورشوت دیکرنوکریاں نہیں خریدنی پڑیں گی ،ہم سٹیل مل ،واپڈا،ریلوے اورپی آئی اے کوبہترکریں گے اوراداروں میں بہترین لوگ لیکرآئیںگے ۔ہم ایسانیب کاغیرجانبدارادارہ بنائیں گے جوبڑے لوگوں کوپکڑے گا۔انہوںنے کہاکہ کرپشن ملک کوغریب کرتی ہے اورقرضے لینے پڑتے ہیں اورہاتھ پھیلاکرقرضے لینے والی قوم کی دنیامیں عزت نہیں ہوتی ۔ہم کرپشن کاخاتمہ کریںگے ،ہم ماحول کی آلودگی کوختم کریں گے ،ہم نے درخت اگانے کی مہم چلائی ،جس طرح کے پی کے میں ایک ارب درخت لگائے ہم سارے پاکستان کوسرسبزوشاداب بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.