ٹرمپ کے بیان پر چین کی طرف سے ردعمل آیا،حکومت ابھی سوچ رہی ہے، عمران خان

جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے چیرٔمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرمپ نے جو بیان دیا افسوسناک ہے، چین کی طرف سے سٹیٹ منٹ آگئی لیکن ہماری حکومت کی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی ہے اب تک ،وزیر داخلہ کی طرف سے ردعمل نہیں آیاجو جنگ ہماری تھی نہیں ہم پر تھوپی گئی تھی اس میں ہمارے فوجی ، پولیس والےاور عام شہری شہید ہوئے ہمارا نقصان ہوا ابھی تک وہ سب ہم بھگت رہے ہیں ٹرمپ کو سمجھ نہیں آتی کہ ان کا دُشمن کون ہے، دہشتگردی کون کرارہا ہے بھارت کو وہ تھپکی لگاتاہے ہم کو آنکھیں دکھاتا ہے ٹرمپ کی دھمکی کوئی ایسی عام بات نہیں ہے نئے وزیر اعظم کا یہ کام ہے کہ امریکہ کو بتائے اور وزیر داخلہ کو بھی توفیق ہوجائے کہ امریکہ کو جواب دیا جائے پوری عالمی برادری نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کی تعریف کی ہے،100ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پاکستا ن کا ہواتھا افغانستان میں امن ،پاکستان کے امن کے لیے ضرور ی ہے اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم اس بیان کے لئے کھڑی ہوجائے ، جب بھی کوئی قوم مل کے کھڑی ہوجاتی ہے اسکو کوئی ہرا نہیں سکتا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.