روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم وستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع ،پاکستان تحریک انصاف

جدت ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم ستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔ جس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے معاملے پر فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ برما میں لاکھوں مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے۔ یہ تحریک التواءشاہ محمود قریشی، عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.