پاکستان ایف اےٹی ایف کی26نکات پرعمل کرچکا،وزارت خزانہ

ویب ڈیسک ::پاکستانی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان، فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے 26 نکات پرعمل کرچکا ہے۔

فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے متعلق فیٹف انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں فیٹف ایکشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق پاکستان فیٹف کے 27 میں سے 26 نکات پرعمل کرچکا ہے اور ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس 21 سے 25 جون کے دوران ہوگا، جس میں ریویو گروپ اپنی رپورٹ فیٹف اجلاس میں پیش کرے گا۔انٹرنیشنل ریویو گروپ میں امریکا، چین، برطانیہ، فرانس، بھارت شامل ہیں جبکہ پاکستان کا نام جون 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے۔

اس سے قبل رواں سال فروری کے آغاز میں ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون 2021ء تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فیٹف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے 27 میں سے 24 پوائنٹس پر زبردست کام کیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.