ملک میں کچھ بھی نہیں ہورہا, حکومت مُدت پوری کرے گی وزیراعظم پاکستان

جدت ویب ڈیسک :وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک رورز دورے پر کوئٹہ پہنچے تو ائیر پورٹ پر وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری سمیت ارکان اسمبلی نے ان کا استقبال کیا وزیراعظم کے ہمرا ہ وفاقی وزیر میردوستین خان ڈومکی مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ بھی تھے۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اپنے مختصر دورہ کوئٹہ میں بلوچستان کیلئے10سالہ پیکج کا اعلان کر دیا۔ امن و امان سے متعلق اجلاس میں بھی صوبے میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت امن وامان اور صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں وزیراعلی گونر بلوچستان صوبائی وزراءکمانڈر سدرن کمانڈ سمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران وزیراعظم نے بلو چستان کے دس سالہ پیکج کا اعلان کیا۔ وزیرعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دورے کامقصد کا امن وامان کی جائز ہ لینا تھا بلوچستان پیکج پر عمل دآمد کے لئے ہر دوماہ بعد کوئٹہ کا دورہ کیا کروں گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے پیکجز کا اعلان ہوتا رہا تاہم ہم ترقی کا انتظار ہی کرتے رہے، جو آتا ہے اعلان کرتا ہے ،اور کچھ بھی نہیں کرتا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.