کراچی ایئر پورٹ سے وزیر اعظم کی تصویر کیوں ہٹائی گئی؟؟

جدت ویب ڈیسک ::جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی تصاویرہٹادی گئیں،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے حلف اٹھانے کے بعد جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کے احاطے میں شاہد خاقان عباسی کی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں لیکن اب ڈومیسٹک لائونجزسے ان کی تصاویر کو اتار لیا گیا ہے اس حوالے سے سوی ایوی ایشن اتھارٹی سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوںنے لا علمی ظاہر کی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نا اہلی کے کیسے میں نامزدگی کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر جو کہ بانی قوم قائد محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ آویزاں تھی اسے بھی اتار لیا گیا تھا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.