PMLN

پنجاب میں پولیس گردی کی بدترین مثال قائم

لاہورجدت ویب ڈیسک خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف گڈ گورننس کے گن گاتے نہیں تھکتے مگر پنجاب پولیس کی ان شرمناک حرکتوں کا ان کے پاس کیا جواب ہے جو وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک پولیس افسر ایک خاتون کو سرعام بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہا ہےاور اس کا گریبان کھینچ رہا ہے جبکہ دوسرا پولیس اہلکار اس کی مدد کرتے ہوئے آس پاس جمع ہونے والے افراد کو مداخلت سے روک رہا ہے۔ یہ اور اس قسم کے وحشیانہ مظالم پر مبنی پنجاب پولیس کی”اعلیٰ کا کردگی“کی ویڈیوزایک تواتر کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں مگر خادم اعلیٰ کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ اس ویڈیو کا ایک شرمناک پہلو لوگوں کا رویہ بھی ہے جن کے سامنے یہ واقعہ پیش آیا اور وہ محض تماشائی بنے رہے یا ویڈیو بناتے رہے۔شایدوہ اب بھی  ان کی نگاہ میںوردی کا احترام باقی ہے لیکن اگرپنجاب پولیس کی”اعلیٰ کارکردگی“کا تسلسل اسی طرح جاری رہا تو یہ احترام کب تک باقی رہے گا کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.