فائول کھےلنے کی اجازت کسی کو نہیں دینگے‘علی اکبر گجر

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ پانامہ کی آڑ مےں پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی قوت کا خاتمہ کرنے کی سوچ کے خلاف پارٹی کارکن اور قیادت پہلے سے زیادہ متحد ہو کر مخالفین کو جواب دےں گےü پاکستان مسلم لیگ ن سیاست مےں کسی کو فائول کھےلنے کی اجازت نہیں دے گی ü جمہوریت کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی قربانیوں کو رائےگاں نہیں جانے دےں گےüپاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، ضلعی صدور سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، اسلم خٹک ، شاہد رانانے اےک مشترکہ بیان مےںکہا کہ چند اقتدار پرستوں کی خواہشات نے ملکی حالات کو خراب کر کے خطے مےں پاکستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو کمزور کرنے کی جو کوشش کی ہے غیور پاکستانی قوم اس سازش اور منفی سوچ کو بھرپو ر طاقت کے ساتھ ناکام بنانے کے لئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہےںü کراچی سمےت سندھ کے ہر ضلع مےں پاکستان مسلم لیگ ن کے ذمہ داران اور کارکنان پوری طرح متحرک ہےں اور عوامی رابطوں کے ذریعے جمہوریت دشمن قوتوں کے منفی پروپےگنڈے کا جواب دے رہے ہےں سندھ کے ہر شہر گائوں اور قصبے مےں میاں محمد نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے محبت مےں دن بدن اضافہ اس بات کی دلیل ہے کہ سندھ کے عوام اقتدار پرست ٹولے کی جھوٹی باتوں مےں آنے کو تیار نہیںü پاکستان کو ترقی اور جمہوریت کے سفر سے دور کرنے والے اپنی سیاسی زندگی کی آخری جنگ لڑ رہے ہےں جس مےں شکست ان کا مقدر ہےü علی اکبر گجر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو نشانہ بنانے کی سوچی سمجھی سوچ نے پارٹی کارکنوں مےں اپنی قیادت کے لئے محبت احترام مےں تاریخی اضافہ کیا ہے جس کا بار بار اعادہ ملک کے ضمنی انتخابات مےں سامنے آرہا ہےü جھوٹ اور الزامات کی سیاست کے سہارے عوام کی سوچ نہیں بدلی نہیں جا سکتی۔ عوام کی ہمدردی اور اعتمادحاصل کرنے کئے لئے عوامی خدمت واحد راستہ ہے لےکن ہماری مخالف سیاسی قوتےں عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل کو سیڑھی بنا کر اقتدار تک پہنچنے کے لئے ہر غلط اقدام کر رہے ہےںü پاکستان کے باشور عوام بخوبی واقف ہوچکے ہےں کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سوا کوئی سیاسی جماعت ملک قوم اور قوم کے مسائل کا ادراک نہیں رکھتیü

Leave a Reply

Your email address will not be published.