سعید غنی کی خواجہ سعد رفیق کو وارننگ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سعد ر فیق ہوش میں رہیں بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی سے خفت مٹانے کی کوشش نہ کریں۔ سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوچال بازی، چالاکی، ضد اور ہٹ دھرمی کی سزا ملی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا موقف تھا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنائیں مگر مسلم لیگ ن تاخیر حربے استعمال کرتی رہی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری جمہوریت پسند سیاستدان ہیںاور چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ ہی بااختیار ہو۔ سعید غنی نے کہا کہ سعد رفیق آج قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہیداور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا ذکر کر رہے ہیں مگر بھول رہے ہیں کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو سیاست سے بے دخل کرنے کے لئے نواز شریف کس طرح عدالتی نظام کا شرمناک استعمال کر رہے تھے؟ سعید غنی نے کہا کہ قوم ابھی تک احتساب عدالت کے ججوں سے شہباز شریف اور سیف الرحمن کی ٹیلی فونک گفتگو نہیں بھولی جس میں شہباز شریف اور سیف الرحمن ججوں کو نواز شریف کا پیغام پہنچا رہے تھے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہیداور آصف علی زرداری کو سخت سے سخت سزا دیں اور ان کی جائیداد ضبط کریں۔سعید غنی نے کہا کہ یہ قدرت کا کرشمہ ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کوسیاست سے بے دخل کرنے کے خواب دیکھنے والے گارڈ فادر اور سسلین مافیا کے تمغے سجائے سیاست سے بے دخل ہوگئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.