چوروں کی چوکیداری نہیں کرسکتا‘ چوہدری نثار کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پانامہ لیکس کے ایشوپروزرائ کی بڑھتی مخالفت اورپارٹی سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے بحیثیت وزیرمستعفی ہونے کافیصلہ کیاہے ،باوثوق ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ منگل یا بدھ کوایک اہم پریس کانفرنس کریں گے ،جس میں پانامہ لیکس کے حوالے سے اپنامؤقف سامنے رکھیں گے ۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان پانامہ لیکس کی سپریم کورٹ میں کارروائی سمیت جی آئی ٹی بننے کے حوالے سے وزیراعظم کودیئے گئے مشوروں کے حوالے سے بتائیں گے کہ کیوں انہوںنے وزیراعظم کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کامشورہ دیاہے اوروفاقی وزرائ سمیت دیگرپارٹی رہنماؤں کی جانب سے اس معاملے کوکیسے مس ہینڈل کیاگیا۔وزیرداخلہ نے اپنے خیالات کااظہارکابینہ کے اجلاس میں کھل کردیاتھاجس پروزیراعظم نے کہاتھاکہ ایسی باتیں اگرانفرادی حیثیت میں کرتے توبہترہوتا۔ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے اپنے قریبی رفقائ کوبحیثیت وزیرکے عہدے سے مستعفی ہونے کاعندیہ دیدیاہے ۔پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ پارٹی سے وفاداری ثابت کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کوبیان کریں گے اوربتائیں گے کہ بطورکارکن وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.