نیب کیسز‘اسحاق ڈار اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے فارغ

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب کیسز کی وجہ سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب میں دائر ہونے والے ریفرنسز کی وجہ سے ای سی سی کی چیئرمین شپ واپس لے لی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اب خود شاہد خاقان عباسی ہونگے، جنہوں نے اس میں مزید وزارتوں کو شامل کر لیا ہے، جن میں ریلوے پاور، کمیونیکیشن، شماریات،ور نجکاری شامل ہے، تاہم وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملک میں عدم موجودگی پر اسحاق ڈار صدارت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.