شریف خاندان پاکستانی قوم کے سامنے سرخرو ہوگا‘مریم نواز

مری /اسلام آباد جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہاہے کہ عہدے اہمیت نہیں رکھتے نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ماضی نواز شریف کا تھا حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا ۔ اتوار کو سابق وزیر اعظم محمدنواز شریف وزیر اعظم ہائوس سے مری میں اپنی رہائش گاہ پرمنتقل ہوگئے سابق وزیر اعظم مری پہنچے تو شہریوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا میاں تیرے جانثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے ۔نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ مری پہنچنے پر عوام پھر سے جمع ہوگئے انہوںنے کہاکہ محبتوں کا وہی سمندر انہوںنے کہاکہ عہدے اہمیت نہیںرکھتے نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں ۔ قبل ازیں مری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ شریف خاندان انشا اللہ پاکستانی قوم کے سامنے سرخرو ہوگا۔ مریم نواز نے کہاکہ جو کچھ ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے، جو کچھ ہوگا آپ کے سامنے ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے ماضی نواز شریف کا تھا، حال نواز شریف کا ہے اور مستقبل بھی نواز شریف کا ہوگا اور اس کےلئے میڈیا ہماری آواز پورے ملک میں پہنچائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.