امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ حنا پرویز بٹ

لاہور جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیحی ہے،پرامن بقائے باہمی کیلئے سٹیرنگ کمیٹی کا قیام خوش آئند ہے،معاشرے میں ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دیا جائے گا،امن کو دیر پا قائم کرنے کیلئے مذہبی رہنمائوں کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سٹیرنگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سماجی تنظیم برگد کے زیر اہتمام کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس موقع پر ایم این اے رومینہ خورشید، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز ذیشان ظفر، ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان،برگد کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر صبیحہ شاہین، صحافی عمائمہ طاہر ودود، ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف، سیکرٹری جنرل ہندو سدھار سبھا ارون کمار، اینکر ترن جیت سنگھ، جوائنٹ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس کمیشن طاہرہ حبیب اور ماہر تعلیم وسمہ عمران موجود تھے۔معاشرے سے عدم رواداری کا خاتمہ موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔ مذہبی اقلیتوں کے خلاف یک طرفہ طرزعمل ختم کرنے کی ضرورت ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ مذہبی رہنما آگے آئیں اور اس تفریق کو ختم کریں۔ سول سوسائٹی بہتر اصلاحات اور قانون کی عملدراری کیلئے بہتر رول ادا کر سکتی ہے۔کمیٹی کے ارکان نے اس مقصد کیلئے برگد آرگنائزیشن کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.