نواز شریف کیخلاف سیاسی جتھہ بندیاں ,کامیاب نہیں ہو نگی،علی اکبر گجر

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر ، صوبائی عہدے داران غلام مصطفی ایڈووکیٹ، علامہ ازہر شاہ ہمدانی، سردار محمد نذیر، صالحین تنولی، کرامت چوہان، ضلعی عہدے داران سلطان بہادر خان، علی عاشق گجر، اسلم خٹک ، رانا صفدر جاوید،شاہد رانانے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے خلاف سیاسی جتھہ بندیاں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کی متروکہ سیاسی قوتوں کو جمہوری نظام کے خلا ف آلہ کار بنا کر اقتدار تک پہنچنا ہمارے مخالفین کے مقدر میں نہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں ہم اپنے اتحاد سے 1999 کے سیاہ دور کی واپسی روکیں گے۔ سنی سنائی باتوں پر خوا ہشات کے محل کھڑے کرنے والے ووٹ کی قوت کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا کہ عدالت عظمی کے معاملات وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے قانونی ماہرین دیکھ رہے ہیں جب کہ دوسری طرف عوام کی عدالت میں ہر پاکستانی میاں محمد نواز شریف کے سیاسی معاملات کا نگہبان بن کر کھڑا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اس بات پر متفق ہے کہ ہم قانونی معاملات اور عدالتی فیصلونں کو ماننے والی سیاسی قوت ہیں اس لئے عدالتی فیصلوں پر کوئی رائے یا قدم اٹھانے کی بجائے پاکستان مسلم لیگ ن جمہوری روایات کا علم بلند رکھے گی اور ملک میں جمہوریت کی بقا اور تحفظ کے لئے عوام کی طرف سے دی گئی ذمہ داریاں ہر قیمت پر پوری کرے گی۔ پاکستان مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی، اسحق خان، فاروق لغاری اور مشرف کے احتساب کے دور کابھی کامیابی سے مقابلہ کر چکی ہے اور ماضی کی طرح موجودہ دور احتساب میں بھی سرخرو ہوگی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلوں احترام اور سیاسی سازشوں کا بھرپور مقابل کریں گے۔ ملک بھر میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے شیر قیادت کے فیصلوں اور احکامات کے منتظر ہیں جس کے بعد ہی پاکستان مسلم لیگ ن کا سرکاری رد عمل سامنے آئے گا۔ علی اکبر گجر نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی تاریخی کامیابی کے بعد ہماری قیادت کے خلاف سازشوں کے تانے بانے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا سیاسی مقابلہ ملک کی کسی سیاسی جماعت کے لئے ممکن نہیں اسی لئے اقتدار کے شارٹ کٹ تلاش کئے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.