pak army ISPR

گلے شکوئے دور‘احسن اقبال کا ملکر کام کرنےکا عزم

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے  فوجی ترجمان کی جانب سے وضاحت آگئی ہے تومل کرکام کرناہوگا جو لوگ غلط فہمیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں ہر وقت تیلیاں لگانے کےلئے تیار رہتے ہیں تو انہیں مایوسی ہو گی سی پیک کومتنازع بنانے کی بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے۔واشنگٹن سے پاکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاکہ ورلڈبینک کی میٹنگ میں مثبت بات کر رہا تھا  کہا گیا آپ کچھ کہہ رہے ہیں فوجی ترجمان کچھ تومجھے جھٹکالگا  فوجی ترجمان کی وضاحت آگئی ہے تو معاملہ ختم ہو گیا   جواب الجواب دینا مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم اورسپاہیوں کے جذبات کی قدرکرتاہوںمگرہمارے بھی جذبات ہیں،کشتی کا ایک سوار اپنا چپوچھوڑکردوسرے کا چپوچلائے تومعاملہ خراب ہوتاہے  مل کر کام کرنا ہے،قدم سے قدم اور آواز سے آواز ملا کر چلیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ نسل یازبان کی تفریق کریں گے توپاکستان کوتقسیم کردیں گے،جذبات سے کھیلنے کے بجائے یکجہتی کا مظاہرہ کرناچاہیے  سب پاکستانی گلدستے کی طرح ہیں ¾مختلف رنگ خوبصورتی ہیں  پاکستان کاگلدستہ ایک رنگ کا ہواتوپھیکاہوجائےگا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کا دل دکھانے کی بات نہیں کی تھی  جو بات کی تھی وہ بحیثیت جمہوری کارکن دل دکھنے پرکہی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اسی طرح جمہوریت کو مضبوط کرنی کو کوشش کررہی ہے  سی پیک کومتنازع بنانے کی بجائے مسئلہ کشمیرحل کرایاجائے۔احسن اقبال نے کہا کہ فوج رد الفساد میں بہت اچھا کام کررہی ہے اور قربانیاں دی رہی ہے  حکومت رد الفساد کےلئے اپنا پیٹ کاٹ کر پیسے دے رہی ہے۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کےلئے کام کررہی ہے  ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا  دنیا میں پاکستان کو پانچویں بہترین معیشت کے طور پرتسلیم کیا جارہا ہے اور مایوسی کے سقراط کی طرف نہ دیکھا جائے کیونکہ ان کا کام صرف مایوسی پھیلانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.