پی آئی اے کے سیکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین تنخواہوں سے محروم

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے سینکڑوںڈیلی ویجز ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں آج   جمعہ کو کام چھوڑ کر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کے تقریباً پانچ سو ڈیلی ویجز ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آ ج جمعہ تک ادائیگی نہ کی گئی تو تمام شعبوں میں کام بند کر کے ہڑتال کر دی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے ملازمین سے مذاکرات کی کوشش بھی کی تاہم ملازمین نے اس سے انکار کرتے ہوئے واضح موقف اپنا یا ہے کہ انہیں صر ف تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.