حمزہ شہبازسمیت شریف خاندان کے پانچ افراد اچانک پی آئی اے کی پرواز سے لندن کے لیے روانہ ہو گئے

جدت ویب ڈیسک :۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 757سے حمزہ شہباز کے بیو ی ،بچے ،بہن اور بھائی سلمان شہباز جبکہ اسحاق ڈار کی بہو اور نواز شریف کی چھوٹی بیٹی اسماءعلی بھی لندن روانہ ہو گئی ہیں واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد وہ علاج کے سلسلے میں لندن میں ہی قیام پذیر ہیں اور حمزہ شہباز بھی لندن میں موجود ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کو ملنے کے لیے نو از شریف اور مریم نواز بھی جلد لندن کے لیے روانہ ہو نگے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ شریف خاندان عید الاضحی لندن میں ہی منائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.