Pakistan Peoples Party

جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو اب احساس ہوا، بلاول بھٹو

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آمروں کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو اب احساس ہوا،عوام جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں تاریخ رقم کرنے والوں کو یاد کرتے ہیں۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹو خاندان ایک تاریخ کا نام ہے جس نے جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں،گڑھی خدا بخش بھٹو جمہوریت کی بحالی کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آمروں کو شکست دے کر جمہوریت کو بحال کیا آمروں کی گود میں بیٹھ کر جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو اب احساس ہوا،جنرل ضیائ کی باقیات کو آج شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو یاد آرہے ہیں،جو کچھ ہونا تھا وہ ہوگی اور جنہوں نے کیا وہی بھگتیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام جمہوریت کو نقصان پہنچانے والوں کو یاد نہیں کرتے عوام کو وہ لوگ یاد ہوتے ہیں جو تاریخ رقم کرتے ہیں،اگلے انتخابات میں پتہ لگ جائے گا عوام کس کے ساتھ ہےں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.