میچ نیوٹرل مقام پرکھیلایاجائےلاہورمیں نہیں،جانیے

جدت ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈکے ذرائع کاکہنا ہےکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے تاحال ایسا کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور کوئی اطلاع بھی نہیں دی گئی ہے۔ٹی 20 سیریز کے 2 میچ متحدہ عرب امارات جب کہ ایک لاہور میں کھیلنے کی تجویز ہے۔اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے حکام کی سری لنکن کھلاڑیوں سے میٹنگ بھی طے ہے تاکہ لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کھلاڑیوں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اس وقت دبئی میں ایک روزہ سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے بعد تین ٹی 20 میچوں کی سیریز ہوگی۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ساتھ 40 کھلاڑیوں نے کنٹریکٹ کر رکھا ہے جن کی اکثریت خط لکھنے والوں میں شامل ہے۔تاہم حال ہی میں پاکستان آنے والی ورلڈ الیون ٹیم میں شامل سری لنکن کھلاڑی تھسارا پریرا نے اس خط پر دستخط نہیں کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ سے اس مسئلے پر جلد از جلد نظر ثانی کرے گا تاہم دو طرفہ سیریز میں خلل نہ ڈالنے کے لیے اس وقت سری لنکن بورڈ نے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.