اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود زبردستی الیکشن ریفارمز بل 2017 منظور کرلیا گیاقومی اسمبلی میں بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے اور احتجاج کے باوجود الیکشن ریفارمز بل 2017 منظور کرلیا گیا،انتخابات بل2017 کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت جاری ہے جس میں وزیرقانون زاہد حامد نےالیکشن بل 2017 پیش کردیا۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے بل کی مخالفت کی، اسپیکر کی جانب سے شاہ محمود قریشی کو بولنے کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی شروع کردی گئی، اس موقع پر حزب اختلاف کے ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔۔ یہ بل اس سے قبل سینیٹ سے منظور ہوچکا ہے۔ دونوں ایوان سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد انتخابات بل 2017 قانون بن جائے گا۔واضح رہے الیکشن بل کی منظوری کے ساتھ ہی نوازشریف کی بطور پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہوجائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.