پانامہ کیس :شریف خاندان کےخلاف فیصلے کی تاریخ آگئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں دلائل مکمل کرلئے اور جمعہ تک اس کیس کا فیصلہ آجائےگا  سپریم کورٹ کے سامنے اتنا ریکارڈ ہے کہ ہرصفحے پر نئی کہانی اور نئی فلم بن سکتی ہے۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم کے والد کے کیا اثاثے ہیں اس حوالے سے نہیں پتا اور یہ بھی نہیں پتا کہ نواز شریف کے بیٹے کے کیا اثاثے ہیں  فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز 16 سال کی عمر میں ارب پتی بن گئے لیکن نواز شریف کو پتا ہی نہیں چلا۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ جب بھی یہ عدالت سے وقت مانگتے ہیں تو کوئی قطری خط آجاتا ہے تاہم وکیل سلمان اکرم راجہ نے دستاویزات جمع کرانے کےلئے عدالت سے وقت مانگا ہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے ہیں اور جمعے تک اس کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔فواد چوہدری نے کہاکہ حکمران خاندان نے کوئی سچا کاغذ عدالت کو نہیں دیا لیکن سپریم کورٹ کے سامنے اتنا ریکارڈ ہے کہ ہرصفحے پر نئی کہانی اور نئی فلم بن سکتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ حسن، حسین اورمریم جتنا ایک سال میں خرچ کرتے ہیں اتنا ضلعی حکومتوں کا بجٹ نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ حسن نواز نے 1999 میں خود کو بطور طالب علم ظاہر کرتے ہوئے انٹرویو دیا 6 سال بعد حسین نواز 13 کمپنیوں کے مالک بن جاتے ہیں حسین نوازکی تمام کمپنیاں خسارے میں ظاہر کی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.