ISPR

پاک فوج میں بھرتی کا سنہری موقع

لاڑکانہ جدت ویب ڈیسک آرمی بھرتی مرکز لاڑکانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج میں بطور سپاہی بھرتی 16 اکتوبر سے شروع کی جائے گی جس میں لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور کندھ کوٹ اور قمبر شہدادکوٹ اضلاع کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بھرتی کیا جائے گا۔ خواہشمند نوجوانوں کو اپنی اصل دستاویز کے ساتھ آرمی بھرتی مرکز لاڑکانہ میں صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک روبرو آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.