بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ ، ایک شہری شہید ،چار زخمی

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید چار زخمی ہوگئے پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین بھارتی فوجیوں کو واصل جہنم کردیا‘ جبکہ تین زخمی بھی ہوئے آئی ایس پی آر کے مطابق ای او سی لیپا سیکٹر کے گائوں گھیکوٹ اور مندال میں لوگ جمعہ کی تیاری کرہے تھے کہ اس دوران بھارتی مسلح افواج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک نوجوان شہید اور چار زخی ہوگئے بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس سے تین بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فوج نہتے شہریوں کے شانہ بشانہ ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.