مادروطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام، یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے

جدت ویب ڈیسک؛یوم دفاع پاکستان کے موقع پرپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ قوم مادروطن کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کو سلام،خراج عقیدت پیش کرتی ہے، سہیل امان نے کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،جوانوں نے مثالی حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کیساتھ دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا،شہدانے بلاشبہ،جرات و بہادری کے شاندار کارنامے سر انجام دیکر قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں،سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ شہدا نے تاریخ کے نئے باب رقم کئے جو آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں،ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا سے خوشگوار تعلقات پر یقین رکھتا ہے اوردنیا کے دیگر ممالک کیساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں اوروطن عزیز کو ترقی کی شاہراہ پر لے کر چلیں گے ۔ملک کو درپیش غیر معمولی مشکلات اسی جذبہ قومیت کی احیاءکے متقاضی ہیںاورہم سب یک جان ہو کران حالات کا مردانہ وار مقابلہ کر یں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.