عوام کو ایک اور ہائی وولٹ کا جھٹکا،77 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا فیصلہ

جدت ویب ڈیسک :نیپرا نے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اورلاسز کے بعدعوام کو ایک اور ہائی وولٹ جھٹکا دینے کی تیاری ۔ بجلی کے صارفین سے اضافی 77ارب روپے وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کو وصولیوں کی اجازت دے دی ۔ نیپرا نے حکومت کی ایک اور درخواست منظور کر لی ۔ بجلی کے ٹیرف میں براہ راست اضافے،ٹرانسمیشن سسٹم کا کرایہ وصول کرنے اور بجلی کے بلوں پر سرچارج عائد کرنے کے بعد اب نیپرا نے ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن لاسز اور بجلی چوری کا بوجھ بھی عوام پر ڈالنے کی اجازت دے دی ہے۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق اب بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے بجلی کے بلوں میں سرجارج کی صورت میں یہ بقایا جات وصول کر پائے گی ۔اس حوالے سے سب سے زیادہ حیدر آباد کے صارفین 19 ارب روپے ادا کریں گے ۔ملتان کےصارفین سے 18 ارب روپے وصول کئے جائیں گے ۔گوجرانوالہ اور سکھر کے صارفین 14 ارب روپے برداشت کریں گے جبکہ اسلام آباد کے شہری 7ارب روپے اور لاہور کے صارفین سے 3 ارب روپےکی وصولی ہو گی۔ موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسزز اور بجلی چوری کے 77ارب روپے کے بقایا جات صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.