اپوزیشن سے ٹکراؤ کا ایک اور حکومتی فیصلہ، جانیے

جدت ویب ڈیسک :۔ اعتراضات کے باوجود انتخابی حلقوں میں ردوبدل کی آئینی ترمیم اسمبلی ایجنڈے میں شامل کر لی ۔ حکومت نے اپوزیشن سے ٹکراؤ کا ایک اور فیصلہ کرلیا، سعد رفیق نے کہا کہ اگر ترمیم بروقت نہ ہوئی تو الیکشن تاخیر کا شکار ہوں گے۔حکومتی جماعت کو آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے 228 ارکان کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ جب کہ حکومت اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 210 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.