نادرا نے افغان شہریوں کی رجسٹریشن اور کارڈ کا اجرا شروع کر دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا میں افغان شہریوں کا ریکارڈ مرتب کر کے افغان کارڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ایک ہفتے کے دوران 130 گھرانوں کے 700 افراد کی رجسٹریشن کرلی گئی۔ افغان نمائندوں اور وزارت سیفران کی نگرانی میں یومیہ30 گھرانوں کی رجسٹریشن مکمل کر کے کارڈ جاری کیے جا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ 6 ماہ تک جاری رہے گا۔نادرا حکام سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔ نادرا کی خصوصی ٹیم، متعلقہ افغان وزارت، افغان قونصلیٹ اور وزارت اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر رجسٹریشن سیفران کے نمائندوں کی نگرانی میں افغان شہریوں کی دستاویزات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 600 افغان گھرانوں کی فہرست مرتب کی گئی اور اس کے لیے سہراب گوٹھ کے نزدیک کوئٹہ ٹاؤن میں دفتر قائم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.